Prime Minister's Office of the Islamic Republic of Pakistan

12/25/2024 | Press release | Archived content

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کرسمس 2024 کے موقع پر پیغام

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کرسمس 2024 کے موقع پر پیغام


اسلام آباد: 25 دسمبر 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کرسمس 2024 کے موقع پر پیغام

کرسمس کے پر مسرت موقع پر، میں پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے مسیحی بہنوں اور بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

کرسمس کے موقع پر ہمیں اس کے پیغام پر بھی غور کرنا چاہیے: تمام انسانیت کے لیے امن، بھائی چارے اور محبت کا پیغام, جیسا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ہمیں سکھایا۔ حضرت عیسیٰ نے ہمدردی، مہربانی، رحم، اور حکمت جیسی پائیدار اقدار کی تبلیغ کی، لوگوں کی نیک زندگی کی جانب رہنمائی کی اور انہیں رب العزت کی قربت حاصل کرنے کی ترغیب دی۔

آج کے دن ہم اپنے مسیحی بہنوں اور بھائیوں کی طرف سے ملک کی ترقی اور استحکام، خاص طور پر تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور قوم کی تعمیر کے شعبوں میں کیے گئے مثالی تعاون کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

حکومت پاکستان تمام مذہبی برادریوں کے حقوق کے تحفظ اور احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بناتے رہیں گے کہ تمام مذاہب کے لوگ آزادانہ طور پر اپنے عقائد پر عمل کر سکیں اور پاکستانی قوم کی اجتماعی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

اس پر مسرت موقع پر میری یہ دعا ہے کہ یہ کرسمس ہر گھر میں خوشیاں اور برکتیں لائے، اور آنے والا سال ہمارے پیارے ملک اور اس کے لوگوں کے لیے امید، امن اور کامیابیوں سے بھرا ہو۔

کرسمس کی خوشیاں مبارک

Prime Minister's Office of the Islamic Republic of Pakistan published this content on December 25, 2024, and is solely responsible for the information contained herein. Distributed via Public Technologies (PUBT), unedited and unaltered, on December 27, 2024 at 07:06 UTC. If you believe the information included in the content is inaccurate or outdated and requires editing or removal, please contact us at [email protected]