Prime Minister's Office of the Islamic Republic of Pakistan

02/25/2026 | Press release | Distributed by Public on 02/25/2026 23:57

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی اسلام آباد میں ملاقات


اسلام آباد: 25 فروری، 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی اسلام آباد میں ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لائی جا سکے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی اہم اتحادی جماعت ہے، اور مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے باہمی تعاون سے قومی ترقی کا سفر مزید تیز کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی اور مشاورت قومی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کے لیے ناگزیر ہے۔
وزیراعظم نے مخلوط حکومت کے ایک اہم اتحادی کے طور پر سندھ کی قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مضبوط روابط سے جمہوری نظام کو تقویت ملے گی اور عوام کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔
ملاقات میں سندھ کے سیاسی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال اور مشیرِ وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔
Prime Minister's Office of the Islamic Republic of Pakistan published this content on February 25, 2026, and is solely responsible for the information contained herein. Distributed via Public Technologies (PUBT), unedited and unaltered, on February 26, 2026 at 05:57 UTC. If you believe the information included in the content is inaccurate or outdated and requires editing or removal, please contact us at [email protected]