Prime Minister's Office of the Islamic Republic of Pakistan

11/09/2025 | Press release | Distributed by Public on 11/10/2025 00:14

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا یوم اقبال 9 نومبر 2025 پر پیغام

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا یوم اقبال 9 نومبر 2025 پر پیغام


آج ہم شاعر مشرق، مفکر اسلام اور مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت پر انکے افکار و بصیرت، ملت اسلامیہ اور مسلمانان برصغیر کے لیے انکے غیر معمولی کردار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
علامہ اقبال ایک ایسی روحانی و فکری قوت کا نام ہیں جس نے غلامی کے اندھیروں میں روشنی کی شمع جلائی، اور ایک ایسی قوم کو خودی کا پیغام دیا جو مایوسی کا شکار تھی۔
علامہ اقبال نے یہ سبق دیا کہ ایمان اور علم و عمل ہی وہ ستون ہیں جن پر ایک زندہ قوم اپنی تعمیر کرتی ہے۔ آج بھی قومی و عالمی حالات میں فکر اقبال رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

اقبال کا نوجوان ملت کا معمار اور مستقبل کا شاہین ہے. حکومت پاکستان اقبال کی فکر کی روشنی میں نوجوان نسل کے لیے ایسی تعلیم کے لیے پر عزم ہے جو صرف روز گار کا ذریعہ نہ ہو بلکہ فکر و کردار کی بھی اصلاح کرے۔ اقبال کی فکر کی روشنی میں ہمارے تعلیم کی نظریاتی تشکیل ہماری وہ ضرورت ہے جس پر ہمارےتابناک اور مضبوط مستقبل کا انحصار ہے۔
علامہ اقبال کا خواب تھا کہ نوجوان اپنی تقدیر خود لکھیں اور اپنی پرواز سے نئی دنیا پیدا کریں۔ اسی فکر کو عملی صورت دینے کے لیے حکومت نے نوجوانوں کے لیے جدید تعلیم، ہنر مندی، اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعدد پروگرام شروع ہیں جن میں اڑان پاکستان شامل ہے۔

اقبال مفکر اسلام تھےاور عالم اسلام کا اتحاد اور دنیا میں امن کا قیام اقبال کا خواب تھا۔ وہ امت مسلمہ کو ایک جسم کی مانند دیکھتے تھے۔

آج دنیا کو اقبال کے اس پیغام کی ضرورت ہے۔ جہاں فرقہ واریت کے بجائے اخوت ہو، نفرت کے بجائے محبت ہو، اور طاقت کے بجائے انصاف کی بالا دستی ہو۔

اقبال کے افکار قومی پالیسی، تعلیمی ترجیحات، اور انفرادی اور اجتماعی زندگی کے لیۓمشعل راہ ہیں۔ہمیں اقبال کے افکار کو اپنے عمل کا محور بنانا ہے تاکہ پاکستان حقیقی معنی میں اقبال کے خوابوں کا پاکستان بن سکے، جہاں علم و عمل، محبت و رواداری، اور امن و انصاف کا بول بالا ہو۔

پاکستان، اقبال کے افکار کی روشنی میں امت مسلمہ کے اتحاد اور عالمی امن کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہےگا۔
پاکستان پائندہ باد!

Prime Minister's Office of the Islamic Republic of Pakistan published this content on November 09, 2025, and is solely responsible for the information contained herein. Distributed via Public Technologies (PUBT), unedited and unaltered, on November 10, 2025 at 06:14 UTC. If you believe the information included in the content is inaccurate or outdated and requires editing or removal, please contact us at [email protected]