Prime Minister's Office of the Islamic Republic of Pakistan

02/04/2026 | Press release | Distributed by Public on 02/04/2026 01:16

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شب برات 15 شعبان 1447 پر پیغام

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شب برات 15 شعبان 1447 پر پیغام


پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو شب برات کے بابرکت اور روح پرور موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پندرہویں شعبان المعظم کی یہ مقدس رات اللہ بزرگ و برتر کے حضور اپنے اعمال پر نظر ثانی اور دانستہ نادانستہ کوتاہیوں پر استغفار اور تزکیہ نفس کا موقع فراہم کرتی ہے۔

یہ مبارک شب مسلمانوں کو اللہ کے فضل و کرم، رحمت، برکات اور بخشش کا طلبگار ہونے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

اللہ تعالی اس مبارک شب کی روحانی قدر و منزلت سے مسلمانوں کو مستفید ہونے کی سعادت عطا فرمائے۔

بے شک یہ عظیم اور مقدس رات اللہ تبارک تعالیٰ کی خصوصی عنایت ہے اور مسلمانوں کے ایمان اور اللہ کی اطاعت جیسی مذہبی اقدار کو ترو تازہ کرتی ہے۔

شب برات اعمال انسانی کا خلوص نیت سے محاسبہ کرنے کے ساتھ ساتھ دلی توبہ اور ہدایت ایزدی کا طالب ہونے کا نام ہے.

بے شک یہ شب باعث ترغیب ہے کہ اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کی اصلاح کرتے ہوتے نیکی اور تقوی کو مشعل راہ بنایا جاے۔


اللہ تعالی ہم سب کو اعمال کی درستگی کی راہ پر چلتے ہوے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی سعادت عطا فرمائے۔ تاکہ ہم سماجی سطح پر نیکی ، رحم دلی ،عدل و انصاف اور دیگر مثبت اقدار کو رائج کر سکیں۔

اس موقع پر میں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس مبارک شب انفرادی تزکیہ کے ساتھ بحیثیت قوم بھی اپنے فرائض کا تزکیہ کریں۔
شب برات کی ان با برکت ساعتوں میں ہم دست بدعا ہیں کہ اللہ تعالیٰ ملک عزیز کو امن و استحکام، یکجہتی، باہمی اتحاد اور ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنا ئیں اور ملکی استحکام اور ترقی اور خوشحالی کے لئے تعمیری کردار ادا کریں.
آمین!

Prime Minister's Office of the Islamic Republic of Pakistan published this content on February 04, 2026, and is solely responsible for the information contained herein. Distributed via Public Technologies (PUBT), unedited and unaltered, on February 04, 2026 at 07:16 UTC. If you believe the information included in the content is inaccurate or outdated and requires editing or removal, please contact us at [email protected]