Prime Minister's Office of the Islamic Republic of Pakistan

02/13/2026 | Press release | Archived content

وزیر اعظم کا عالمی یومِ ریڈیو کے موقع پر پیغام

وزیر اعظم کا عالمی یومِ ریڈیو کے موقع پر پیغام


اسلام آباد: 13 فروری، 2026

وزیر اعظم کا عالمی یومِ ریڈیو کے موقع پر پیغام

آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر "عالمی یوم ریڈیو" منا رہے ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد ریڈیو پاکستان ہی ایک ایسا طاقتور ذریعہ ابلاغ رہا ہے جس نے قوم کو جوڑا، شعور بیدار کیا اور معلومات کی فراہمی کو عام کیا۔
پاکستان میں ریڈیو کی تاریخ کئی حوالوں سے نہایت روشن ہے جن میں سے سب سے اہم اس ادارے کا ملکی زرعی ترقی ، ماحولیاتی شعور، ثقافتی فروغ اور عوامی آگاہی میں کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔

آج جب دنیا تیزی سے ڈیجیٹل دور میں داخل ہو رہی ہے، ریڈیو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو رہا ہے۔
اس سال عالمی ریڈیو ڈے کا مرکزی موضوع " ریڈیو اور مصنوعی ذہانت " ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ٹیکنالوجی اور انسانی تخلیقی صلاحیت کے امتزاج سے ابلاغ کا نظام مزید مؤثر اور جامع بنایا جا سکتا ہے۔

پاکستان بھی اس جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے تاکہ نوجوان نسل کو جدید مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے اور میڈیا کے شعبے کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ریڈیو پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی، خصوصاً مصنوعی ذہانت کے ساتھ مربوط کر کے اسے عوامی خدمت، تعلیم، صحت اور قومی ترقی کا مؤثر ذریعہ بنائیں گے۔
ہماری حکومت ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت میڈیا اور آئی ٹی کے شعبوں میں جدت کو فروغ دے رہی ہے تاکہ پاکستان علم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کر سکے۔

آئیے، ہم سب مل کر عہد کریں کہ ہم ریڈیو پاکستان سمیت تمام پاکستانی میڈیا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اسے سچائی، ذمہ داری اور قومی یکجہتی کا مضبوط ذریعہ بنائیں گے

Prime Minister's Office of the Islamic Republic of Pakistan published this content on February 13, 2026, and is solely responsible for the information contained herein. Distributed via Public Technologies (PUBT), unedited and unaltered, on February 17, 2026 at 04:28 UTC. If you believe the information included in the content is inaccurate or outdated and requires editing or removal, please contact us at [email protected]