10/15/2025 | Press release | Distributed by Public on 10/16/2025 01:38
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام
آج ہم دنیا بھر کے ساتھ سفید چھڑی کے تحفظ کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ یہ دن پہلی بار 1964 میں منایا گیا وقت کے ساتھ اس دن کو عالمی سطح پر بین الاقوامی اداروں کی طرف سے زیادہ وسیع پیمانے پر تسلیم کیا گیا۔
آج کا دن نہ صرف بصارت سے محروم افراد کی نقل و حرکت اور آزادی کی علامت ہے بلکہ ان افراد کے حقوق اور زندگی کے مختلف شعبوں میں ان شمولیت کی ضمانت سے متعلق ہمارے مشترکہ فرض کی یاددہانی بھی کرواتا ہے۔
سفید چھڑی محض نقل و حرکت کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ وقار، ہمت اور لچک کا ایک طاقتور استعارہ ہے، جو کہ ہمیں یاد دلاتا کہ ہماری قوم کی طاقت اس کے تمام شہریوں کو بلا تفریق بااختیار بنانے میں مضمر ہے۔
حکومت پاکستان شمولیت، رسائی، مساوی تعلیم کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے، اور بصارت سے محروم افراد کے لیے روزگار مہیا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ ہم خصوصی افراد کے حقوق پر اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت ذمہ داریاں نبھانے کے لئے پر عزم ہیں۔
ہمیں اپنے بصارت سے محروم شہریوں کی کامیابیوں پر فخر ہے، جو کہ مختلف شعبوں میں ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کر رہے ہیں جیسا کہ صائمہ سلیم پاکستان کی پہلی بصارت سے محروم سرکاری افسر اور سفارت کار ہیں، جو پاکستان کی طرف سےاقوام متحدہ میں مستقل مشن میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
اس اہم دن پر میں ہر پاکستانی سے اپیل کرتا ہوں کہ سفید چھڑی کو عزت اور قابلیت کی علامت تسلیم کریں۔
آئیے ہم ایک ایسا پاکستان بنانے کا عہد کریں جہاں ہر شہری، ہر جسمانی کمی یا چیلنج سے قطع نظر آزادانہ طور پر آگے بڑھ سکے، اور ملکی ترقی میں مکمل طور پر، اپنا حصہ ڈال سکے۔ اور بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے خوابوں کی پیروی کرنے کے قابل ہو۔
اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں میں برکت عطا فرمائے اور ہمیں ایک ایسے پاکستان کی طرف رہنمائی فرمائے جو باہمی رواداری، ہمدردی اور ہم اہنگی کا مظہر ہ