04/28/2025 | Press release | Distributed by Public on 04/28/2025 00:30
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا "کام کرنے کی جگہوں پر حفاظت اور صحت" کے عالمی دن، 28 اپریل، کے موقع پر پیغام
آج، جب ہم کام کرنے کی جگہ پر حفاظت اور صحت کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ پاکستان پیشہ وارانہ حادثات اور بیماریوں کی روک تھام اور تمام شعبوں میں ہر کارکن کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے اپنے عزم میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ شامل ہے۔
اس سال کا تھیم، "صحت اور حفاظت میں انقلاب: کام میںAI اور ڈیجیٹلائزیشن کا کردار،" ہمیں تکنیکی ترقی کے ذریعے مستقبل میں آنے والے مواقع اور ذمہ داریوں پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہے۔
چونکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کام کی جگہوں پر ڈیجیٹل سسٹمز اپنایا جارہا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ان اختراعات کا استعمال کرتے ہوئے ہم کارکنوں کی حفاظت، صحت اور عزت کو یقینی بنائیں۔
تکنیکی ترقی کے باعث ہمیں بہتر اسمارٹ اور قابل بھروسہ آلات دستیاب ہیں جو کہ خطرات کا اندازہ لگا سکتے ہیں اور اور بدلتے ہوئے ماحول کو اپنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ۔ ان ٹیکنالوجیز کو مربوط کرکے، ہم کام کی جگہوں پر ایسا ماحول پیدا کر سکتے ہیں جو نہ صرف زیادہ کارآمد ہو بلکہ سب کے لیے نمایاں طور پر محفوظ اور صحت مند بھی ہو۔
حکومت پاکستان ایسے فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے جو کارکنوں کے حقوق اور تحفظ کا تحفظ کرسکے۔
اس موقع پر، میں تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول آجروں، کارکنوں، پالیسی سازوں، اور اختراع کاروں کے اہم کردار کا ذکر کرتا ہوں، جو مل کر ایک ایسا مستقبل تشکیل دیں جہاں کام کی جگہوں پر ٹیکنالوجی اور انسانی اقدار ساتھ ساتھ چلیں