Prime Minister's Office of the Islamic Republic of Pakistan

01/04/2025 | Press release | Archived content

بریل کے عالمی دن پر وزیر اعظم پاکستان کا پیغام

بریل کے عالمی دن پر وزیر اعظم پاکستان کا پیغام


بریل کے عالمی دن پر وزیر اعظم پاکستان کا پیغام

آج ورلڈ بریل ڈے پر ہم بریل کی لوگوں کو با اختیار بنانے کا اعتراف اور پزیرائی کرنے میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہیں۔ بریل نے دنیا بھر میں لاکھوں بصارت سے محروم افراد کے لیے علم، مواصلات اور آزادی کے دروازے کھولے ہیں۔

بریل صرف پڑھنے اور لکھنے کا ذریعہ نہیں ہے۔ یہ معاشرے میں شمولیت اور مساوی مواقع کی ایک کھڑکی ہے، جو افراد کو آزاد اور باوقار زندگی گزارنے کے لیے بااختیار بناتی ہے۔

ہم اپنے معاشرے میں ایسے لوگ پیدا کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہیں جو قابل رسائی تعلیم کے ذریعے تمام افراد کو بااختیار بنائیں، اسکولوں کو بریل کتابوں سے آراستہ کریں، اساتذہ کی تربیت میں اضافہ کر یں، اور بصارت سے محروم طلباء کے لیے خصوصی مراکز قائم کرتے ہیں۔

ورلڈ بریل ڈے اس چیز کی یاد دہانی ہے کہ حقیقی ترقی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ ہمارا معاشرہ کتنا آزاد اور مساوی ہے۔ یہ دن ایک ایسا پاکستان بنانے کے ہمارے عہد کو تقویت دینے کا دن ہے جہاں ہر شہری کو پھلنے پھولنے کے پلیٹ فارم اور مواقع میسر ہوں، اور ہم ہر فرد اور ادارے کے ان اہداف کو پورا کرنے کی جد وجہد کی پذیرائی کرتے ہیں اور ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کا عزم کرتے ہیں